سافٹ ویئر کی خرابی، ایئر انڈیا کے مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے

  سافٹ ویئر کی خرابی، ایئر انڈیا کے مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے

  

 نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا کے ہزاروں مسافر سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنس گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 80 سے زائد مقامی و بین الاقوامی پرواز کمپنی کے چیک ان سافٹ ویئر میں خرابی کی وجہ سے 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایئر انڈیا کی ترجمان پروین بھٹناگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا چیک اِن کا سافٹ ویئر معمول کے مطابق اپگریڈ کے دوران رک گیا تھا تاہم اس مسئلے کو 6 گھنٹوں بعد ٹھیک کرلیا گیا۔بھٹناگر کے مطابق زیادہ تر اندرون ملک پرواز تاخیر کا شکار ہوئیں اور وہ ان تاخیر کی وجہ سے پھنسے مسافروں کی بڑی تعداد کو جلد سے جلد نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق کوئی بھی فلائیٹ منسوخ نہیں کی گئی ہے اور ایئرلائن کو امید ہے کہ آپریشنز شام سے قبل ہی معمول کے مطابق آجائیں گے۔خیال رہے کہ بھارت کے سب سے بڑے نجی ایئرلائن جیٹ ایئر ویز نے گزشتہ ہفتے اپنے آپریشنز کو منسوخ کردیا تھا۔جیٹ ایئرویز نے اپنی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قرض نہ ملنے پر ا?پریشنز کو عارضی طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 ایئر انڈیا 

مزید :

صفحہ آخر -