سی پیک کے تحت مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں،قائم مقام چینی سفیر

  سی پیک کے تحت مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں،قائم ...

  

 بیجنگ(آئی این پی) پاکستان میں چین کے قائمقام سفیرژاﺅلی جیان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا اہم ترین منصوبہ ہے اور چین کی حکومت اسے بہترین نمونے کے طور پر پیش کررہی ہے، سی پیک علاقائی اقتصادی ترقی کا منصوبہ ہے اور کسی بھی بڑے ملک کی شمولیت کا خیر مقدم کیا جائیگا ،سی پیک کے تحت مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، سی پیک کی چار ترجیحات ہیں جن میں بجلی گھر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گوادر بندرگاہ کی جدت اور صنعتی ترقی شامل ہے ، پاکستان میں گزشتہ پانچ سال میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی گئی ، اگلے مرحلے میں پاکستان میں مزید صنعتی ترقی پر غور کیا جارہا ہے ، پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کیلئے 9علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، رشکئی ، قائداعظم صنعتی پارک اور دھابیجی اقتصادی زون ترجیحات بنائے جائینگے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے واپسی کے فورا بعد رشکئی میں خصوصی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا، دونوں ملک موجودہ ایف ٹی اے کو بہتر بنانے کیلئے رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں مذاکرات کا گیارہواں اور آخری مرحلہ ہونے جارہا ہے، نئے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت چینی حکومت اپنی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو 90فیصد حصے کی پیشکش کررہی ہے ، چین پاکستان کو منڈیوں تک رسائی کا 65فیصد زیرو ٹیرف پر فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے ، نیا آزاد تجارتی معاہدہ زیادہ تر پاکستان کے حق میں ہے۔ ہفتہ کو پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادار ے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ قائمقام سفیر نے کہا کہ گزشتہ چھ سال میں سی پیک کے تحت گیارہ منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ دیگر گیارہ زیر تعمیر ہیں اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔

قائم مقام چینی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -