خواجہ انور مجید کے تیسرے بیٹے کی بھی سفری پابندیوں کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست

خواجہ انور مجید کے تیسرے بیٹے کی بھی سفری پابندیوں کیخلاف اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(این این آئی) خواجہ انور مجید کے دو بیٹوں خواجہ مصطفی مجید اور علی کمال مجید کے بعدجعلی اکاو¿نٹس کیس کے اہم کردار اور ان کے تیسرے بیٹے نے بھی سفری پابندی ختم کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ درخواست میں کہاگیا فیملی کے ساتھ بیرون ملک جانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے نکالا جائے ، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وزارتِ داخلہ میں درخواست دی ۔ اسکے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، نیب کی انکوائری اور تفتیش میں مکمل تعاون کر رہا ہوں۔ ای سی ایل میں نام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ہائیکورٹ اس سے قبل اومنی گروپ کی دو خواتین کو بیرون ملک جانے کے لیے ریلیف دے چکی ہے۔
سفری پابندیاں

مزید :

صفحہ آخر -