عدالت سے پیشی کے بعد جاتے ہوئے شہری کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

 عدالت سے پیشی کے بعد جاتے ہوئے شہری کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے ایک شخص کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ شہری مہر جنید عرف جگو کیس کے سلسلے میں سیشن عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہا تھا پرانی انار کلی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا اور فرار ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔

پیشی، فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -