شتروگن سنہا کا بانی پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف

  شتروگن سنہا کا بانی پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف

  

 نئی دہلی (آئی این پی)کانگریس رہنما اور بالی وڈ اداکار شتروگن سنہا نے انتخابی مہم کے دوران بانی پاکستان محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں ریلی کے دوران کانگریس پارٹی کی سیاسی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے شتروگن سنہانے محمد علی جناح کی تعریف بھی کی۔مدھیا پردیش میں منعقدہ انتخابی ریلی کے دوران کانگریس رہنما شترو گن سنہا کا کہنا تھا کہ مہاتما گاندھی سے لے کر سردار پٹیل تک اور محمد علی جناح سے لے کر جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی تک یہ وہی جماعت ہے جس نے خطے کی آزادی اور ترقی کے لیے کام کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس کا انتخاب کیا ہے ۔واضح رہے کہ ماضی کے بالی وڈ اداکار شتروگن سنہا حال ہی میں بھارتی جنتا پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

شتروگن سنہا

مزید :

صفحہ آخر -