اسلام آباد مےںذہنی صحت سے متعلق اہم مسائل کے بارے پروگرام کا انعقاد

  اسلام آباد مےںذہنی صحت سے متعلق اہم مسائل کے بارے پروگرام کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانےٹر نگ ڈےسک)پاکستان میں ہونے والی پہلی سالانہ SOT Talks کا آرٹس کونسل اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا جس میں ذہنی صحت کے حوالے سے اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ SOT Talks کے پہلے سیشن میں خالد ملک نے بطور ماڈریٹر اور کلینکل سائیکولوجسٹ ڈاکٹر آشا بیدار، زینب چغتائی اور شہزاد شیخ نے بطور مقرر شرکت کی۔ مقررین نے سوشل میڈیا کے سبب پیدا ہونے والے ذہنی تناﺅ کے بارے میں بات کی۔ SOT Talks کا دوسرا سیشن خوشیوں کی تلاش کے عنوان سے ہوا جس میں دانیکا کمال ، نورالعین مسعود اور عاطف سعید نے خطاب کیا۔ مقررین نے تقریب کے دوسرے سیشن میں ذہنی تناﺅ اور نفسیاتی مسائل پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح ایک آدمی ذہنی تناﺅ سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں آگاہی پھیلانے کیلئے بہت ضروری ہیں اس لیے حکومتی سطح پر بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ پریشانیوں سے گھرے لوگوں کو اپنے مسائل کے ساتھ لڑنے کا حوصلہ مل سکے۔
پروگرام/ انعقاد

مزید :

صفحہ آخر -