ایم کیو ایم کو دفن کرنے کا نعرہ لگانے والے خودصفحہ ہستی سے مٹ گئے،خالد مقبول صدیقی

  ایم کیو ایم کو دفن کرنے کا نعرہ لگانے والے خودصفحہ ہستی سے مٹ گئے،خالد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان بنانے والوں کو نوکریوں سے نکالا گیا، پاکستان جس مقصد کےلئے بنا تھا اسے حاصل کر کے رہیں گے کیونکہ یہ مشین ہمارے ہاتھ کی بنی ہوئی ہے لہٰذا اسے ہم ہی چلا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح گراﺅنڈ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پہلے ملک توڑا گیا پھر اسے تباہ کرنے کی سازش کی گئی، سندھ کو لسانی طور پر 2حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ عامر خان نے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں سندھ ہمیشہ سے ایک رہا، جھوٹ بولتے ہیں، میری خود کی اپنی زمین پر سندھ کے لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، سندھ کے 24 شہر ہیں جو ہمارا حصہ ہے وہ لے کر رہیں گے۔انھوں نے کہا سندھ میں کیسے گزارا ہوگا؟ آدھا تمہارا اور آدھا ہمارا ہے، جو لوگ دفن کرنے کی بات کرتے تھے آج وہ خود دفن ہو گئے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھی بھائیوں کو دھوکا دیتی ہے، تمام وزارتیں ہونے کے باوجود صوبہ سندھ کی ابتر حالت سب کے سامنے ہے، یہ سندھ کے بیٹے ہوتے تو سندھ کو بھی خوش حال صوبہ بناتے۔کراچی کے میئر وسیم اختر نے کہا وزیر اعلی کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ کس طرح ہم مسائل حل کر سکتے ہیں، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا، مجبورا عدالت کو مداخلت کرنا پڑی ۔خواجہ اظہار نے کہا کہ یہ کونسی 18 ویں ترمیم ہے جو آپ کو کراچی میں کام سے روکتی ہے، میں وفاق سے مطالبہ کروں گا کہ ہماری توقعات کو آگے لے کر چلے۔
خالد مقبول صدیقی

مزید :

صفحہ آخر -