راجن پور: دو قبیلوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 افراد قتل ،7شدید زخمی

  راجن پور: دو قبیلوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 افراد قتل ،7شدید زخمی

راجن پور ( آن لائن )تحصیل روجھان کچہ کے علاقے میں دو قبیلوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کچہ کے علاقے میں دو قبیلوں کے مابین مسلح تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دوقبیلوں کے درمیان موٹرسائیکل کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی اور پھر فائرنگ ہوگئی جس سے 2 افراد موقع پر ہی چل بسے ، زخمی ہونے والے مزید 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میںجان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ سے 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

راجن پور فائرنگ

مزید : صفحہ آخر