تمباکو کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہوگا ،حکومت بارشوں سے نقصان کا ازالہ کریگی ،اسد قیصر

    تمباکو کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہوگا ،حکومت بارشوں سے نقصان کا ازالہ ...

  صوابی(این این آئی)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مرغز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعلیم کا معیار کیمرج اور آکسفورڈ سطح کا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی اور کامیابی ہمارا خواب ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بارشوں سے کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا کہا ہے، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کا حکومت ازالہ کرئے گی ، تمباکو کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا تاریخ میں پہلی بار زراعت کےلئے 362 ارب رکھے جا رہے ہیں، کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا انتظامی اور بد عنوانی نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں، ترقی کےلئے اجتماعی کام کو ترجیح دینا ہوگی۔اسد قیصر نے کہاکہ ہمیں آنے والے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی کرنی ہو گی۔ انہوکںنے کہاکہ میری سیاست کا مطمع نظر عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود ہے۔ نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ 

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر