عمران خان کے ایک ارب میں سے 90فیصد پودے غائب ہیں ،مریم اورنگزیب

عمران خان کے ایک ارب میں سے 90فیصد پودے غائب ہیں ،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90فیصد پودے غائب کروڑ پودوں کو ارب بنا دیا ، کوئی نہیں زبان پھسل گئی ہو گی ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے۔ہفتہ کو مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90فیصد پودے غائب کروڑ پودوں کو ارب بنا دیا ، کوئی نہیں زبان پھسل گئی ہو گی ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے۔انھوں نے کہاکہ پانچ ارب درخت اسی سیارے پر لگائے گئے جہاں پچاس لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں؟ سال کے ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے عمران صاحب شکر ہے آپ نے یہ نہیں کہا کی آپ نے پشاور میں لائٹ کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی ہے عمران صاحب صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہے نیب سے پوچھنا تھا کہ کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے ؟۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -