ایم ٹی آئی کےخلاف مشترکہ ہڑتال ، پنجاب ،خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروںمیں اتفاق 

ایم ٹی آئی کےخلاف مشترکہ ہڑتال ، پنجاب ،خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروںمیں اتفاق 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) 2 مئی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میںایم ٹی آئی کےخلاف ہسپتالوں کے اندر ہڑتال کرنے پردونوں صوبوں کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز میں اتفاق ہوگیاہے جسکے بعد 2مئی سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورز میں ڈاکٹرز فرائض انجام نہیں دینگے اس کافیصلہ گزشتہ روز جناح ہسپتال میں دونوں صوبوں کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں نے مشترکہ اجلاس میں کیا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ا یشنز کے رہنماﺅں ڈاکٹرشبیرحسین ،ڈاکٹرسلمان حسیب نے کہاکہ حکومت نے ایم ٹی آئی کوقانونی تحفظ دینے کےلئے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیاتو2مئی سے تمام ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈور زبندکردیں گے ڈاکٹروں کےساتھ نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی ہڑتال میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ پنجاب اور کے پی کے میں بیک وقت ڈاکٹرہڑتال کریں گے اور یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت ایم ٹی آئی کے خاتمے کااعلان نہیں کردیتی ۔

ایم ٹی آئی 

مزید :

صفحہ آخر -