سعودی ائر لائنز نے پرائیویٹ سکیم کےلئے حج کرایہ جاری کر دیا

  سعودی ائر لائنز نے پرائیویٹ سکیم کےلئے حج کرایہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی ائر لائنز نے پرائیویٹ حج سکیم2019ءکے لئے حج کرایہ جاری کر دیا، حج کرائے جو جاری کئے گئے ہیں وہ ٹیکسز کے بغیر ہیں۔ سعودی ایئر لائنز نے حج کرایہ کو ”لو سیزن اور ہائی سیزن“ میں تقسیم کر دیا ہے۔ کراچی سے کم از کم کرایہ90ہزار، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ40ہزار رکھا گیا ہے۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور سے کم از کم حج کرایہ ایک لاکھ پانچ ہزار اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ55 ہزار رکھا گیا ہے،15ہزار روپے فی حاجی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس طرح کم از کم کرایہ ٹیکس شامل کر کے ایک لاکھ پانچ ہزار کراچی سے اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ60ہزار ہو گا۔لاہور، اسلام آباد، پشاور سے حج کرایہ بمعہ ٹیکس ایک لاکھ20ہزار سے ایک لاکھ70ہزار رکھا گیا ہے۔سعودی ایئر لائنز نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا کرایہ حج2019ءکے لئے متعارف کرایا جو پی آئی اے سے بھی زیادہ ہے۔
کرایہ

مزید :

صفحہ آخر -