نوا ز شریف ملک سے فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں، فیصل جاوید

  نوا ز شریف ملک سے فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں، فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نوا ز شریف "ووٹ کو عزت"دلوانے نکلے تھے اب ملک سے فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نے آپس میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ٹیسٹ میچز کھیل اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،نواز شریف کوضمانت پر رہائی ملے تو "نیلسن منڈیلا" اورجیل میں پہنچیں تو "بیماریوں کا مجموعہ"بن جاتے ہیں،یہ لوگ قوم کی لوٹی گئی دولت قوم کو واپس کردیں اس کے بعد لندن و پیرس جا کر زندگی کے مزے لوٹیں، انتہائی خراب صحت کے باوجودنواز شریف کے صاحبزادوں میں سے ایک نے انکی عیادت گوارا نہیں کی۔ہفتہ کو فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم جانتی ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت انتہائی ذہنی دباﺅ کی شکار ہے، بلاول اور مریم اپنے والدین کی مشکلات میں کمی لاسکتے ہیں، بلاول زرداری اور مریم نواز شریف کو لوٹی گئی قوم کی دولت واپس کرنے کا مشورہ دیں،قوم کی لوٹی گئی دولت قوم کو واپس کردیں اس کے بعد لندن و پیرس جا کر زندگی کے مزے لوٹیں، یقین ہے کہ مریم نواز کے لندن میں مقیم بھائی انکے والد کی دیکھ بھال کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس والد نے ساری عمر ایمان گروی رکھ کر بچوں کیلئے "محنت" کی اسکا اتنا حق تو بنتا ہے کہ بڑھاپے کے چند دن اولاد بھی خدمت کی سعادت حاصل کرے، میاں صاحب پہلے ہی افسردہ ہیں کہ انتہائی خراب صحت کے باوجود انکے صاحبزادوں میں سے ایک نے انکی عیادت گوارا نہیں کی۔
فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -