حکومت کو کھڑا کرنے والے ہی ان کوگرائینگے، حافظ حسین احمد

  حکومت کو کھڑا کرنے والے ہی ان کوگرائینگے، حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جیکب آباد( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ سیاستدانوں سے دو تولے کی زبان سنبھالی نہیں جارہی وہ ملک کیسے سنبھالیں گے،بلاول کی طوفانی اٹھان سے تحریک انصاف سے زیادہ زرداری اور مسلم لیگ نواز والے پریشان نظر آرہے ہیں،مسلم لیگ کو ”ن“ نقطے والا مہنگا پڑتا ہے اور جب ”ن“ نون غنہ ہوتا ہے تو ان کا کام چل جاتا ہے،حکومت کو کھڑا کرنے والے ہی ان کوگرائیں گے، امپائر نے جن کو کھڑا کیا اب وہ امپائر سے خوش نظر نہیں آتے،بجٹ کے بعد نظام کی تبدیلی پر توجہ دی جائے گی، عثمان بزدار کو ہٹا کر چوہدری نثار کو لانا عمران خان کے لیے آسان نہیںہوگا ، شہباز شریف اور زرداری مصلحت اور مصالحت کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ اللہ کرے اپوزیشن اپوزیشن کرے اس وقت عملی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہیں جو مصلحت اور مصالحت کے تحت خاموش ہیں اس لیے بلاول میدان میں اترے ہے ، بلاول پہلی بار کریز پر نہیں اتارا بلکہ وہ کئی بار پہلے بھی فعال کردار شروع کرچکے لیکن اس کو باہر کھینچا گیا اب بھی خطرہ ہے کہ خود پیپلز پارٹی کی قیادت اورآصف زرداری کسی مرحلے پر ماضی کی طرح مصلحت اور مصالحت کے لیے اگر کوئی بات بنتی ہے یا بات بگڑتی ہے تو اس کو خاموش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں حکومت کو کھڑا کرنے والے ہی گراتے ہیںکچھ مقاصد ہیں جن کے حصول تک بات کو آگے بڑھایا جارہا ہے بجٹ کے بعد کوئی صورتحال واضح ہوگی۔
حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ آخر -