سابق کمشنرسرداراسلم سکھیراکی نماز جنازہ ادا،پتوکی میں سپردخاک 

    سابق کمشنرسرداراسلم سکھیراکی نماز جنازہ ادا،پتوکی میں سپردخاک 

  

لاہور(نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا اوروفاقی سیکریٹری صنعت وتجارت سردار احمد نواز سکھیرا کے والد سابق کمشنر سردارمحمداسلم سکھیرامرحوم کو پتوکی کے قریب انکے آبائی قبرستان واں آدن میں سپردخاک کردیاگیا۔ان کی نمازجنازہ ان کی رہائشگاہ 7 اے فیصل ٹاو¿ن میں اداکی گئی،جس کی بعد میت ان کے آبائی گاﺅں لے جائی گئی ،نمازجنازہ میں اعلیٰ انتظامی افسروں،سیاسی وسماجی شخصیات ،وکلاءاور ججوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان ،جسٹس عمر عطا ءبندیال ،سابق چیف جسٹس سید تصدق حسین جیلانی، جسٹس جوادحسن ،جسٹس شاہدجمیل خان ،جسٹس عاصم حفیظ ،چیئرمین پنجاب سروس اپلیٹ ٹربیونل جسٹس (ر)عبدالسمیع ،سابق صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودھری، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ سید زاہد حسین ،سابق آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا ،سپریم کورٹ بار کے سابق صدرحامد خان ، سابق نگران وزیرقانون ضیاءحیدررضوی ، سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان ،سابق نگران وزیر قانون بیرسٹرسیدعلی ظفر ،سابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ احمد حسان ،پرویز ملک،علی پرویز،سابق جسٹس محمد فرخ عرفان خان ، سابق ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث، محمد حنیف کھٹانہ اورصوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی و دعا آج 28اپریل سہ پہر تین بجے ان کی رہائشگاہ 7 اے فیصل ٹاو¿ن میں ہوگی۔

سردار اسلم سکھیرا

مزید :

صفحہ آخر -