پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف تحریک میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ، ٹرین مارچ ملتوی 

پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف تحریک میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ، ٹرین مارچ ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے فوری طورپر حکومت گرانے کی تحریک کاحصہ نہ بننے کافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کیا کہ فوری طورپر تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کیلئے کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے حکومت گرانے کیلئے کسی بھی تحریک کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کے تحت پارٹی کوجنوبی پنجاب میں ٹرین مارچ سے بھی روک دیا۔ آصف زرداری نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کوسیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،جمہوریت کیخلاف کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے کہاکہ حکومت گرانے کے بعد انتخابات کی کیا گارنٹی ہے؟۔ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کوبھی دوٹوک جواب دے دیا۔
پیپلزپارٹی 

مزید :

صفحہ اول -