موبائل صارفین سے ٹیکس وصولی شروع ہوگئی

موبائل صارفین سے ٹیکس وصولی شروع ہوگئی

  

اسلام آباد (این این آئی) موبائل صارفین سے ٹیکس وصولی شروع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے وفاقی اور صوبائی ٹیکسز صارفین سے بل اور کارڈ کے ساتھ وصولی شروع کر دی۔ملک بھر میں گزشتہ رات 12 بجے سے موبائل فون کے ریچارج کارڈز پر ٹیکس بحال ہوگیا، اس حوالے سے موبائل سیلولر کمپنیوں کو سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہو چکا ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیاجس کے بعد اب موبائل ریچارج کرانے والے صارفین سے ٹیکس وصول کیا جانے لگا ہے۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ پرانا ٹیکس سسٹم بحال ہو گیا ہے، جس حساب سے پہلے موبائل کارڈ پر پیسے کٹتے تھے اب بھی اتنے ہی پیسے کٹ رہے ہیں۔موبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا کہ 100روپے کے ریچارج کارڈ پر مختلف مد میں 30روپے تک کا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ برس 12 جون کو ٹیکس وصولی پر حکم امتناع دیا تھا۔

موبائل صارفین

مزید :

صفحہ اول -