نیو ل چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ چین جاری

نیو ل چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ چین جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران، نیول چیف نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور وہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا دورہ کیا اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ ہڈونگ ژانگو اشپ یارڈ اور شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس آمد پر، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متعلقہ یارڈز کے سربراہان نے پر تپاک استقبال کیا۔ نیول چیف کو شپ یارڈ اور کنسٹرکشن یارڈز پر موجود مختلف تعمیراتی سہولیات اور سر گر میوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈاور شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مشن کمانڈرز اور کنسٹرکشن یارڈز کے سربراہان نے نیول چیف کو پاک بحریہ کے لئے تعمیر کیے جانے والے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شپ بلڈنگ انڈسٹری کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جن میں چائنا شپ بلڈنگ انڈسٹریل کارپوریشن (CSIC)، چائنا شپ بلڈنگ آف شور انٹرنیشنل کمپنی(CSOC)، ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ(HZS)اور شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کے چیرمین شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران، پاک بحریہ کے چین میں جاری پروجیکٹس اور مزید باہمی اشتراک کے متعلق امور زیر بحث رہے۔چیف آف دی نیول سٹاف نے مندرجہ بالا اداروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور قابل تحسین کاوشوں کو سراہا۔چیف آف دی نیول سٹاف کا چین کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں ملکوں کی بحری افواج میں بالخصوص باہمی تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔

مزید :

صفحہ اول -