محکمہ تعلیم سندھ140ارب روپے کے خسارے کا شکار ہے،سردار شاہ

محکمہ تعلیم سندھ140ارب روپے کے خسارے کا شکار ہے،سردار شاہ

کراچی(آئی این پی)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ 140ارب روپے کے خسارے کا شکار ہے،تعلیم کیلئے مختص بجٹ کے 170 ارب میں سے 145 ارب تنخواہوں میں نکل جاتے ہیں،نیا پاکستان تب بنے گا جب بچوں کو اچھی تعلیم اور بہتر ماحول مہیا کریں گے۔ہفتہ کو سردار شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ140ارب روپے کے خسارے کا شکار ہے،وفاق سے پیسے مانگتے ہیں توڈھنگ کا جواب نہیں ملتا، ہم کہاں سے سکولوں کیلئے فرنیچر خریدیں، کیسے نئے سکول بنائیں،نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو ان باتوں کا اندازہ ہی نہیں،نیا پاکستان تو تب بنے گا جب بچوں کو اچھی تعلیم اور بہتر ماحول مہیا کریں گے،کئی اسکولوں کی چھت گر جاتی ہے پیسے نہیں تو کام کیسے کرائیں،ادارے کے ملازمین کی تنخواہیں نکالنا مشکل ہو گیا ہے، تعلیم کیلئے مختص بجٹ کے 170ارب میں سے 145 ارب تو تنخواہوں میں نکل جاتے ہیں۔

سردار شاہ

مزید : صفحہ اول