ملک و قوم کی خوشحالی اور بہتری کیلئے مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہیں: اسد قیصر 

ملک و قوم کی خوشحالی اور بہتری کیلئے مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہیں: اسد قیصر 

صوابی(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بد انتظامی اور بد عنوانی نے پاکستان کی بنیادوں کوکھوکھلاکر دیا ہے سابقہ حکومتوں نے اداروں کو مفلوج کر دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے گاؤں موضع مرغز میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مرغز اور بعد ازاں ملک آباد گدون میں سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس سے ایم این اے عاقب اللہ خان نے بھی خطاب کیا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں سیاستدان اپنے مفادات کے لئے انفرادی منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے کوئی بھی عوامی مفادات کو ترجیح نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار زراعت کے شعبے کو ترقی دینے اور کاشتکاروں کے فلاح و بہبود کے لئے 362ارب روپے کی خطیر رقم پی ٹی آئی حکومت نے مختص کر دی ہے کاشتکاران تمباکو کا استحصال نہیں ہونے دینگے ان کو ریلیف دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہماری ترجیح ہے کسی کی مداخلت بر داشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل جل کر اجتماعی کام کو ترجیح دینی ہو گی ہمیں آنے والے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی کرنی ہو گی انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا نقطہ نظر عوام کی خوشحالی، علاقے کی ترقی اور بے لوث خدمت و فلاح و بہبود ہے ملک کے نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو بارشوں سے کاشتکاروں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے کہا ہے اور حکومت ان نقصانات کا ازالہ کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعلیم کا معیار کیمبرج اور آکسفورڈ کی سطح تک لائیں گے نئے پاکستان کا قیام ترقی اور کامیابی ہمارا خواب ہے انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں جدید سپورٹس سٹیڈیم کے علاوہ چارو ں تحصیلوں و یونین کونسلوں کی سطح پر سٹیڈیم قائم کئے جارہے ہیں اسی طرح گجو خان میڈیکل کالج کے لئے 176کنال اراضی خریدی گئی ہے جس پر ایک عظیم الشان عمارت قائم کی جائے گی جو کہ صوابی کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے چھوٹا لاہور کے نواحی علاقہ نبی میں ایم ایم عالم سٹی قائم کی جارہی ہے جس میں کالجز، ہسپتال، دستکاری سنٹرز اور دیگر سہولیات میسر ہوگی صوابی میں 220کے وی گرڈ اسٹیشن کے قیام سے ضلع بھر میں وولٹیج کی کمی دور ہو جائے گی رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کم کیا جار ہا ہے #

پشاور(سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نہ کسی ملک میں مداخلت کرتے ہیں اورنہ کسی کی مداخلت برداشت کریں گے،ملک کے بہتر مفاداورعوام کی خوشحالی وفلاح وبہبودکیلئے موجودہ وفاقی حکومت ایک مربوط خارجہ پالیسی پرعمل پیراہے،حالیہ بارشوں سے کاشتکاروں کاجو نقصان ہواہے اس کاازالہ کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ روزگارکے وافر مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،میرے سیاست کانصب العین عوام کی فلاح وبہودہے۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی اوربدانتظامی نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی تھی،مانتے ہیں مشکلات ہیں مگریہ آٹھ ماہ کی حکومت کانہیں سابقہ حکومتوں کے ناقص پالیسیوں کے باعث ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرغزصوابی میں 2کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ سینیٹینل ہائی سکول کی ہائیرسکینڈری میں اپ گریڈیشن کے افتتاح کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی عاقب اللہ خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرضلع صوابی شاہی ملک اور پرنسل محمدزبیربھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ اب وہ دورنہیں رہاکہ جب ممبرصوبائی اسمبلی کے حجرے میں میرٹ کوبالائے طاق رکھ اساتذہ کو بھرتی کے آرڈرملتے تھے،تحریک انصاف کی حکومت نے طلباء وطالبات کومعیاری زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS)کے ذریعے اہلیت کے حامل اساتذہ کوبھرتی کیا۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں اساتذہ کاکلیدی کردارہوتاہے،اساتذہ قوم اور ملک کے معماروں کی تربیت کرتے ہیں لہٰذاانہیں لگن اورمحنت سے بچوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرناچاہئے اورطلباء کی کردارسازی پربھرپور توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ انفرادی کام کسی سیاستدان کے مفادمیں توہوسکتاہے مگرعوام کے مفادمیں ہرگزنہیں ہے،ترقی اورخوشحالی کیلئے اجتماعی طورپرکام کرنے کی ضرورت ہے،آنے والے چیلنجزکومدنظررکھتے ہوئے پالیسی تیارکرنی ہوگی،تعلیم کے شعبے میں صوابی کوآکسفورڈ اورکیمبرج کی طرزپربنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی ہماراخواب ہے جسے عملی جامہ پہنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔بعدازاں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے ملک آبادضلع صوابی میں سٹیڈیم کابھی افتتاح کیا۔

مزید : صفحہ اول