معذور افراد کے مسائل کا حل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے: قاسم نوید قمر 

معذور افراد کے مسائل کا حل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے: قاسم نوید قمر 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمینٹ انیشیئیٹوز (سی پی ڈی آئی) اسلام آباد کی جانب سے افراد باہم معذوری کی سیاسی عمل میں شمولیت کے عنوان سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے  مہمان خاص اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خودمختاری افراد باہم معذوری  سید قاسم نوید قمر نے کہا کے افراد باہم معذوری کے تمام مسائل کا حل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے سندھ حکومت نے افراد باہم معذوری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں جن سے مسائل میں کچھ حد تک کمی نظر آرہی ہے سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور سماجی کارکن مسائل کی نشاندہی میں حکومت کی مدد کریں ہم ان تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے۔سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرپرسن غلام قادر چانڈیو نے کہا کے ہمارا تعلق ایک ایسی جماعت سے ہے جو آج بھی بغیر کسی رنگ، نسل، جنس کی تفریق کے کام کرنے اور سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنا سمجھا جاتا ہے معذور افراد کے لیے حکومت نے کافی کام کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے شہید محترمہ بینظیر ہاؤسنگ سیل نواب وسان نے کہا کے آج اس سیمنار میں ہم یہ اعلان کرتے ہیں کے شہید محترمہ بینظیر ہاؤسنگ سیل سے افراد باہم معذوری کے لیے 5 فیصد گھر بنائے جائیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصر نے بتایا کے سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں افراد باہم معذوری کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ 2 فیصد کی بجائے 5 فیصد ہے ہماری خواہش ہے کے خواتین کی مخصوص نشستوں کی طرح افراد باہم معذوری کی بھی مخصوص نشستیں ہونا ضروری ہے،سیمنار سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن صوبائی اسمبلی نسیم راجپر، ڈاکٹر ایوب شیخ، سائرہ سومرو، عابد لاشاری، صدف امین، عظیمہ دہانجی، اسحاق سومرو، افراد باہم معذوری اور ان کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر