متحدہ لند ن کا ٹارگٹ کلرکنورعمران ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

متحدہ لند ن کا ٹارگٹ کلرکنورعمران ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی منتظم عدالت نے ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر کنور عمران علی خان عرف عمران اعجاز کو30 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ہفتہ کو پولیس نے ملزم عمران علی عرف عمران اعجاز کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ایم کیوایم کے سابق سیکٹر انچارج کا 30 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم ناظم آبادگلبہار سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج بھی تھا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا،جن میں لیاقت آباد ٹاؤن کے سابق ٹان ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل بھی شامل ہے،ڈاکٹر پرویز محمود کو 11 ستمبر 2012 کو ساتھی خلیق اللہ سمیت ناظم میں قتل کیا گیاتھا،ملزم جماعت اسلامی ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس میں مفرور تھا، گرفتار ملزم ایم کیو ایم لندن کے لیے اسلحے اور ایمونیشن کو ذخیرہ کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر