عبداللہ ہارون کی 77 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

عبداللہ ہارون کی 77 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک سندھ‘ تحریک خلافت اورتحریک پاکستان کی عہد سازشخصیت حاجی سر عبداللہ ہارون کی 77 ویں برسی شاہ ولی اللہ روڈ لیاری کھڈامارکیٹ میں ان کے پوتے عبداللہ حسین ہارون کی زیرقیادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔انہوں نے حاجی سر عبداللہ ہارون کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کی گراں قدرخدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر