سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ کراچی کے مقامی مال میں جاری

سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ کراچی کے مقامی مال میں جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکس کتین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے تعاون سے پاکستان سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں غربت کے خاتمے کے منصوبوں پہ کام جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن اور سندھ حکومت کے تحت منعقدہ تین روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ میں شرکت کے دوران کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تہذیب و ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے، اس قسم کے میلوں سے نہ صرف ثقافت کو فروغ ملتا ہے بلکہ دیہات سے تعلق رکھنے والی ہنر مند خواتین کو مناسب معاوضہ بھی مل جاتا ہے، جوکہ قابل تعریف عمل ہے۔ یورپی یونین کے سفیر برائے پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے اور دیہی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے میں سرسو کا کردار بہتررہا ہے۔ اس موقع پر سفیر اپنی اہلیہ سونیا کتین کے ہمراہ میلے میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور خوب دلچسپی لی اور خریداری کی۔ میلے میں شہریوں کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں نے ہاتھ سے بنی گھریلومصنوعات، ملبوسات، اجرک، فرنیچر، ڈیکوریشن پیسز، خالص چمڑے سے بنے ہینڈ بیگ، بیڈشیٹس اور دیگرثقافتی اشیاء میں گہری دلچسپی لی، شہریوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جائیں تاکہ دیہی علاقوں کی ہنر مندخواتین کو بااختیار بنایا جاسکے اور انہیں اپنی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔ ان کا کھنا تھا کہ اس طرح کے میلوں کا انعقادہونا چاہیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -