”ریچ فار گولڈ،آئی پی اینڈ اسپورٹس“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

”ریچ فار گولڈ،آئی پی اینڈ اسپورٹس“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان امریکن کلچر سینٹر میں ”ریچ فار گولڈ،آئی پی اینڈ اسپورٹس“ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیاجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار سے لاء فرم علی اینڈایسوسی ایٹس کے وکیل علی کبیر شاہ نے ٹریڈمارک و کاپی رائٹ قوانین اور اور مختلف شعبوں میں انکی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالا ت کا اظہار کیاجس کے بعد امریکن قونصلیٹ کی جین فوسٹرنے کھیل اور آئی پی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیابھر میں کھیل اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کے روزگار کا سبب ہیں،انھوں نے پیٹنٹ،ٹریڈ مارک،برانڈنگ کی اہمیت، کھلاڑیوں اور کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے اداروں اور نشریات کرنے والے اداروں کے حقوق دانش کے تحفظ کے لیے انٹلیکچوئل پراپرٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔بعد میں ایک مذاکراتی سیشن مرتب کیا گیا جس میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات جن میں سکند ربخت، شعیب محمد، عبدالماجدبھٹی،جبکہ معروف وکیل ہانیہ ہارون اور اینگروکارپوریشن کے ہیڈ مارکیٹینگ امان الحق نے کھیلوں میں انٹلیکچوئل پراپرٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -