آئی جی سندھ کی سبکدوش ڈی جی رینجرزکے اعزاز میں تقریب

آئی جی سندھ کی سبکدوش ڈی جی رینجرزکے اعزاز میں تقریب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کیجانب سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب /ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ،سیکریٹری داخلہ سندھ سمیت پاکستان آرمی،نیوی، ائیرفورس افسران کے علاوہ دیگرسینئرافسران پولیس/رینجرز اورسول سوسائٹی سے وابستہ معزز مہمان گرامی بھی موجود تھے۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر سابقہ ڈی رینجرز سندھ کا خوش آمدیدم استقبال کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں امن وامان کی بحالی،حالات پر کنٹرول اور کراچی جیسے میگا سٹی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر اور امن کا گہوارہ بنانے میں پولیس کے ساتھ رینجرز کا ہر ہر اقدام میں تعاون اور مشترکہ اقدامات ایک سنگ میل بن چکا ہے۔انہوں نے ڈی جی رینجرز کی خدمات کو لائق ستائش اور تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ جہاں بھی اور جس ذمہ داری پر تعینات کیئے جائیں ترقی کامیابی اور کامرانیاں آپکا مقدر بنیں۔سندھ میں بحیثیت ڈی جی رینجرز کا دورانیہ آپکی سروس کے ناقابل فراموش اور یادگار لمحات ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے سول سوسائٹی کے معزز مہمانان گرامی اور پولیس افسران سے دوران خطاب کہا کہ پولیس کا جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اوراس شہر کی روشنیوں کو دوبالا کرنا اب ایک مشن بن چکا ہے تاہم ضروری ہیکہ کہ اس مشن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد،معززین علاقہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز آگے آئیں اور اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کی بدولت پولیس کے بازو بنیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس جرائم کیخلاف سینہ سپراور مردانہ وار مقابلے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔میجرجنرل محمدسعید تقریب کے اہتمام پر آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوران خطاب کہا کہ ڈھائی سال قبل میں جب آیا تھا تو کراچی میں امن وامان کے حالات اوراس حوالے سے درپیش چیلنجز مختلف تھے تاہم آج صورتحال پرامن اورعوام دوست ہونیکے ساتھ ساتھ انتہائی خوش آئند اور باعث اطمینان بھی ہے جس پر مختلف اسٹیک ہولڈرزاورتاجر برادری کے علاوہ شہری بھی مطمئن اورخوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام اورحالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیئے رینجرز سندھ آپکے ساتھ ہے جرائم کے خلاف تعاون اور مشترکہ اقدامات کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہیگا۔چیف سیکریٹری سندھ نے اپنے خطاب میں صوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کے کردار کی تعریف کی اور اس ضمن میں حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی مختصراً تفصیلات کا احاطہ کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -