مرتضیٰ وہاب کا صحافیوں پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس

مرتضیٰ وہاب کا صحافیوں پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہفتے کے روز نجی ٹی وی چینل کے صحافیوں پر سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آء جی سی ٹی ڈی سے فون پر رابطہ کر کے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایات دیں۔صوبائی مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قانون سے کوئی مبرا نہیں، پولیس اہلکار عوام کے خادم ہیں، حاکم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقع کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدتمیزی اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پور ے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اظہار آزادی میں یقین رکھتی ہے۔اور ہمیشہ میڈیا کو دبانے کی کوششوں کی خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -