پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری

پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنما ہدایات کی روشنی میں سندھ پولیس ویلفیئر بینویلنٹ فنڈ بورڈ نے پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کی مدمیں مجموعی طور پر ایک کروڑاٹھارہ لاکھ چونسٹھ ہزار پانچ سو پچاسی(1,18,64,585) روپئے جاری کردیئے ہیں۔اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹر رضوان نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ مذکورہ بورڈ کی منظوری کے تحت 19 مرحوم ملازمین کی تجہیزوتکفین کے لیئے انکے ورثاء کو فوری امداد کے طور پر آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار (8,60,000)روپئے،272 ریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد میں چھیالیس لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو ستر (46,85,870)روپئے،64 پولیس ملازمین کو میراج گرانٹ کی مد میں پچیس لاکھ پچاسی ہزار (25,85,000)روپئے،06 پولیس ملازمین کو طبی امداد کے طور پر پندرہ لاکھ اٹھترہزار (15,78,000)روپئے، پولیس ملازمین کی پوزیشن ہولڈرز03 بچیوں کو تیرہ لاکھ (1300000)روپئے جبکہ پولیس ملازمین کے 12 بچوں کے لیئے اسکالر شپ کی مدمیں آٹھ لاکھ پچپن ہزار (8,55,715) روپئے جاری کیئے گئے۔ڈاکٹررضوان نے مذید بتایا کہ سندھ پولیس ملازمین،انکے اہل خانہ وبچوں کی فلاح و بہبود اورانکے لیئے مراعات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر