کوسٹ گارڈز کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوسٹ گارڈز کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاکی ہدایت پر پاکستان کوسٹ گارڈزکی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ طبی سہولتوں سے محروم علاقے اگور کے مقام ہنگلاج مندرپر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سول ڈاکٹروں اور مختلف ماہر ین اِمراض کے تعاون سے ہندو یاترا پر آنے والے ہندوکمیونٹی کے لیے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کوطبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ دو روز سے جاری میڈیکل کیمپ میں 264 مرد،351خواتین اور285 بچوں کا چیک اپ کیا گیااور تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ہندوکمیونٹی نے پاکستان کوسٹ گارڈز اورطبی عملے کی اس کاوش اور جذبے کوبے حد سراہتے ہوئے اِن کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سول ڈاکٹروں کی مدد سے مستقبل میں بھی بلوچستان کے مختلف دور افتادہ طبی سہولتوں سے محروم علاقوں میں مزید میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر تی رہے گی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کوسٹل علاقوں میں رہنے والے غریب افراد کے لئے عرصہ دراز سے ایسے کیمپس کا انعقاد کرتی آ رہی ہے۔ جبکہ ناکہ کھاری کے مقام پر ایک مستقل میڈیکل سنٹر بھی قائم کیا گیاہے جہاں پر تمام افراد اور مسافروں کو مفت طبی سہولیات 24گھنٹے مہیا کی جاتی ہیں۔