رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں گینگ وار کا بھتہ خور، اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق کلری سے گینگ وار کے بھتہ خور شاہد اقبال کو گرفتار کیا گیا، عوامی کالونی، فیروز آباد، گارڈن سے 6 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کیے گئے۔کورنگی سے ایم کیو ایم لندن کا ملزم ممتاز صدیقی کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، منشیات، ایمونیشن برآمد ہوا ہے جبکہ مزید کارروائی کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔