صحافی شوکت کورائی پرپولیس تشدد قابل مذمت ہے ٗ زاہد عسکری

صحافی شوکت کورائی پرپولیس تشدد قابل مذمت ہے ٗ زاہد عسکری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر شوکت کورائی کو پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے سے روکنے اور ان کے ساتھ پر تشدد رویہ اختیار کرنے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی قبول نہیں کی جائے گی، جماعت اسلامی نے ہمیشہ صحافی برادری کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات ہوتے رہے ہیں جن پر کوئی خاص کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے اس قسم کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہتی ہے۔ ہم آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور صحافی برادری کو فوری انصاف فراہم کریں۔