کراچی، امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ٹھنڈے پانی انتظام

کراچی، امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ٹھنڈے پانی انتظام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے ر رضاکاروں کی طرف سے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر شہریوں اور راہ گیروں کے لئے اس کڑکتی دھوپ میں مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ شہریوں کی طرف سے اس کار خیر کو بھرپور سراہا بھی جارہا ہے۔ اس موقع پر امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے ڈائریکٹر فضل سبحان نے کہا کہ امہ ویلفیئر بلا تفریق رنگ و نسل سسکتی انسانیت کی خدمت امہ ویلفیئر کا مقصد اور موٹیو ہے اور امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان اس وقت تعلیم ٗ صحت اور روزگار سمیت مختلف 32 پراجیکٹس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ پاکستان میں لاکھوں افرادخط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔ایسے لوگوں کو رمضان جیسے مقدس مہینے میں فکروفاقہ سے بچانے کے لئے ٹرسٹ ہر سال کروڑوں روپے کا فوڈ پیکج تقسیم کرتا ہے۔ہماری خواہش ہے کہ خدمت کا یہ سفر یونہی جاری رہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر