پی ڈی ایف کی ہر سطح پر پذیرائی اور سنجیدہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کر ینگے:کور کمانڈر پشاور

پی ڈی ایف کی ہر سطح پر پذیرائی اور سنجیدہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کر ...

پشاو(سٹی رپورٹر)پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن(پی ڈی ایف)کا جلسہئ تقسیمِ اسناد جی آر سی آڈیٹوریم میں منایا گیا۔ تقریب میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرچیئرمین پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن محمد بلال سیٹھی،ادارے کی پیٹرن اور بیگم کور کمانڈر پشاور ڈاکٹر فاطمہ شاہین خٹک، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، سابق گورنرانجینئر اقبال ظفر جھگڑا،سابق سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی کرامت اللہ خان چغرمٹی،وزیرِ اعلیٰ کے معاون برائے انٹرنیشنل انوسٹمنٹ محمد کاشف ارشاد، سول و عسکری افسران، وائس چانسلرز،ججز صاحبان، ممبران اور دیگر سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں کور کمانڈرنے حسنِ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اراکین اور سماجی نمائندوں میں ادارے کی جانب سے گولڈمیڈلز، میریٹورئیس سروسز ایوارڈز اوردیگر اسناد تقسیم کئے۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہم ہر سطح پر طلباء کی رہنمائی اور پزیرائی کریں گے۔نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اورہم ان نوجوانوں پر فخر کرتے ہیں جو پاکستان کی بقاء کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤندیشن نے کم عرصے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایف کاغریب طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے طلباء کو پاکستان کی فلا ح و بہبوداور تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن بلال سیٹھی نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ پڑھے لکھے پاکستان کا خواہاں ہے۔طلباء کی تعلیم اور کردار سازی کیلئے مربوط کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اب تک انکا ادارہ سینکڑوں نادار طلباء کی مالی مدد کر چکا ہے اور پندراہزار سے زائد طلباء میں یونیفارم، کاپیاں، بستے اور دیگر ضرورت کی اشیاء تقسیم کرچکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایف نوجوان طبقے کو متحرک بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور انکو مثبت سرگرمیوں کی جانب را غب کرتی ہے۔چیئرمین پی ڈی ایف کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کے تحت اب تک 6570سے زرائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ ضم شدا اضلاع میں تعلیمی سرگرمیوں کا انعقادکریں گے تاکہ قبائلی عوام میں شعور اجاگر ہوسکے۔ اس موقع پر انہوں نے قبائلی عوام کی ترقی کیلئے منصوبے اور فاٹا ریفارمز پر میگا کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان بھی کیا۔ فاؤنڈیشن کی کارکردگی رپورٹ کو شرکاء نے خوب سراہااورنیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تقریب سے ادارے کے چیف پیٹرن پروفیسر ڈاکٹرقبلہ ایاز نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر