لاہور سیشن کورٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

لاہور سیشن کورٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے جبکہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم ہو گا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جانب لاہور کے علاقے راوی روڈ پر گزشتہ ماہ قتل اور 2 افراد کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شازل اور عمیر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، راوی روڈ لاہور پر قتل کا واقعہ 24 مارچ کو پیش آیا تھا۔

فائرنگ، جاں بحق

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -