جمعیت علمائے اسلام آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی

جمعیت علمائے اسلام آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی
جمعیت علمائے اسلام آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی

  

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف) آج مانسہرہ میں ملین مارچ جلسہ کرے گی،جس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں مانسہرہ میں چنار روڈ پرسٹیج تیار کیا جارہا ہے۔ جمعیت علما اسلام کے صوبائی و ضلعی قائدین نے بھی جلسہ گاہ کا دورے پرانتظامات کا جائزہ لیا،پارٹی کے صوبائی صدر کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ جلسے کےلئے ایک لاکھ افراد کیلئے انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ میں دوسٹیج بنائے جائیں گے، وی آئی پی سٹیج پر 10 افراد کی گنجائش جبکہ دوسرے سٹیج پر150 افراد کی گنجائش ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -مانسہرہ -