بھارت میں شوہر نے بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت میں شوہر نے بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا ...
بھارت میں شوہر نے بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گروگام (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں شوہر نے نشے کی حالت میں بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کی ماں نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے تاہم اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے والا درندہ فرار ہو گیاہے ۔شکایت میں خاتون کا کہناتھا کہ اس کا شوہر جس کی عمر 39 سال ہے ، وہ ڈرائیور کی نوکری کرتاہے جبکہ میں لوگوں کے گھروں میں کام کرتے ہوئے روزی روٹی کماتی ہوں ۔ خاندان کاتعلق پلوال سے ہے تاہم وہ اس وقت گروگرام کے میں رہائش پذیر ہیں ۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 19 اپریل کی رات اس کا شوہر نشے کی حالت میں گھر آیا اور ہماری لڑائی ہوئی ، اس نے بوتل میرے سر میں دے ماری لیکن مجھے چوٹ نہیں لگی ، وہ ٹیرس میں چلا گیا اور بیٹی سے کہا کہ مجھے کھانا دو ، اگلی صبح میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ اس کے باپ نے اسے رات جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، میں نے اس گھیر لیا اور اس حوالے سے پوچھا لیکن وہ وہاں سے فرار ہو گیا ۔
خاتون نے کہا کہ میں نے اسے متعدد بار کالز کیں لیکن اس نے میرا فون نہیں اٹھایا ، میں نے اسے دوبارہ کال کی لیکن الٹا اس نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور کہنے لگاکہ وہ اپنی بیٹی کو دوبارہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے گا تاہم میں نے آخر کار پولیس سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ۔مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروا لیاہے جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -