’’ہرحکومت کا حصہ بن سکتا ہوں اور ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ بنائے جانے کی خبروں پر چوہدری نثار نے بھی دل کی بات کہہ دی 

’’ہرحکومت کا حصہ بن سکتا ہوں اور ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ بنائے جانے کی خبروں پر ...
’’ہرحکومت کا حصہ بن سکتا ہوں اور ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ بنائے جانے کی خبروں پر چوہدری نثار نے بھی دل کی بات کہہ دی 

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سینیئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں۔

 یوسی لوہدراں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے انہیں جھٹلا دیا، ذرا سی بات کی تشہیر ہوجاتی اور میں تشہیر کا قائل نہیں ہوں، جن لوگوں نے نیا شوشہ چھوڑا اور جو مجھے وزیراعلٰی پنجاب بنانا چاہتے ہیں وہی اس بات کا جواب دیں، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل تک عمران خان دوسری پارٹیوں پر تنقید کرتے تھے انہوں نے چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لے لیے، معاشرہ تنزلی کا شکار ہے یہاں سب بکتے ہیں اور بک رہے ہیں، عوام چہرے بدلنے والوں کو قبول کرتے ہیں، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے، میرے والد کہا کرتے تھے کہ ہمارے دور میں برے لوگ انگلیوں پر گنے جاتے تھے اب اچھے لوگ انگلیوں پر گنے جاتے ہیں۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ اقتدار کی خواہش نہیں اب روزہ رکھا ہوا ہے آپ یقین کریں جب افطاری ہوگی تو مزہ آئے گا، سیاست عہدے کے لیے نہیں عوام کے لیے کرتا ہوں، اگر عوام میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھیں اور تمام مشکلات دور کرسکتا ہوں۔

مزید :

قومی -