امریکہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ ، ایک خاتون ہلاک ، تین زخمی

امریکہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ ، ایک خاتون ہلاک ، تین زخمی
امریکہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ ، ایک خاتون ہلاک ، تین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کے شہر’ سین ڈیاگو ‘میں واقع یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سین ڈیاگو کے شمالی علاقے پووے میں 19 سالہ جان آرنسٹ نامی حملہ آور نے یہودی عبادگاہ میں اس وقت فائرنگ کی جب لوگوں کی بڑی تعداد عباد ت کیلئے موجود تھی ۔ فائرنگ کے باعث ایک خاتون نے موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے ۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مشکوک ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا جس پر مشکور ہوں۔