فیصل آباد،فائرنگ سے خاتون اورڈاکوکی ہلاکت کاڈراپ سین
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون اورڈاکو کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا، ملزم ذوالفقار نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور اس کے آشنا سرفراز کو قتل کیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار نے غیرت کے نام بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار نے غیر ت کے نام پر اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کیا،مقتول کی سرفراز کے نام سے شناخت کرلی گئی۔ملزم ذوالفقار کو حراست میں لے لیاگیاجس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔