حکومت کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، مخالفین کوہرجگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظرآئیں گے،فردوس عاشق اعوان

حکومت کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، مخالفین کوہرجگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے ...
حکومت کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، مخالفین کوہرجگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظرآئیں گے،فردوس عاشق اعوان

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، مخالفین کوہرجگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظرآئیں گے،آج ہم سیالکوٹ میں بتائیں گے عمران خان مقبول ترین لیڈرہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مقبولیت کم نہیں ہوئی ، تمام ترمشکلات کے باوجودعوام وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں،ملکی ترقی کیلئے عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر اور حلقے کے لوگوں پر اعتماد کیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -