” اس آدمی کو پولیس نے پکڑا تو اس نے صدر پاکستان عارف علوی کا نمبر دیا “ ریحام خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

” اس آدمی کو پولیس نے پکڑا تو اس نے صدر پاکستان عارف علوی کا نمبر دیا “ ریحام ...
” اس آدمی کو پولیس نے پکڑا تو اس نے صدر پاکستان عارف علوی کا نمبر دیا “ ریحام خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی پولیس نے سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کے الزام میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانے والی کاروباری شخصیت عارف نقوی کو 20 روز قبل گرفتار کیا تھا تاہم اب ان کیلئے تشویشناک خبریہ ہے کہ عدالت نے ان کی ضمانت بھی مسترد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عارف نقوی ” ابراج کیپٹل لمیٹیڈ“ کے چیف ایگزیکٹو ہیں جنہیں لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے میٹرو پول پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ ان پر سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام ہے جبکہ متاثرہ کمپنیوں میں گیٹس فاﺅنڈیشن کا نام بھی سامنے آ رہاہے ۔

عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” عارف نقوی نے اپنی گرفتاری کے وقت سات لوگوں کے فون نمبرز دیئے جن میں سے ایک نمبر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر لیڈر اور صدر مملکت عارف علوی کا بھی ہے ۔جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عارف نقوی کے طاقتور لوگوں سے تعلقات ہیں اور اسی بنیاد پر ان کو ضمانت نہیں دی گئی کہ کہیں فرار نہ ہو جائیں۔“

ریحام خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ” عارف نقوی نے اپنی ضمانت کیلئے 19 لاکھ ڈالر حفاظتی ضمانت کے طور پر جمع کروانے کی پیشکش کی تھی جس پر امریکی حکومت کے وکیل نے کہا کہ یہ رقم تو سمندر میں قطرے کے برابر ہے ۔جج نے کہا کہ مستقبل میں اگر ضمانت ملی بھی تو 20 لاکھ ڈالر سے کئی گنا زیادہ حفاظتی رقم جمع کروانی ہوگی۔“

مزید : قومی