ڈپارٹمنٹل کھیلوں کا خاتمہ ،2لیجنڈز نے عمران خان کیخلاف اعلان بغاوت کردیا

ڈپارٹمنٹل کھیلوں کا خاتمہ ،2لیجنڈز نے عمران خان کیخلاف اعلان بغاوت کردیا
ڈپارٹمنٹل کھیلوں کا خاتمہ ،2لیجنڈز نے عمران خان کیخلاف اعلان بغاوت کردیا

  

کراچی(سپورٹس ڈیسک)جاوید میانداد اور جہانگیر خان سمیت کئی سابق کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈپارٹمنٹس کی سطح پر کھیل ختم کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ میں مختلف ڈپارٹمنٹس کا کردار رہا ہے اور جب تک ڈپارٹمنٹ تھے تو پاکستان کئی کھیلوں کا ورلڈچیمپئن تھا۔

کراچی پریس کلب میں دیگر قومی ہیروز جہانگیر خان، سید صلاح الدین اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاندادنے کہا کہ موجود ہ حالات میں کھلاڑیوں کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر پی آئی اے نہ ہوتا تو آج جہانگیر خان ، جہانگیر خان نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ آج ہر ایک کو نوکری چاہیے اور کرکٹ اور ہاکی کوئی کھیلنا نہیں چاہتا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان نے خود پیسوں کے لیے کاو¿نٹی کرکٹ نہیں کھیلی؟ سب پیسوں کیلئے کا?نٹی کرکٹ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل سپورٹس بند کرکے کھلاڑیوں کو بے روزگار کیاجا رہا ہے ،لوگ مجبورا کرکٹ اور ہاکی کھیلتے ہیں اور آپ مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ نوکریاں ختم ہو رہی ہیں اور ملک قرض میں ڈوبا ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ آپ نے پہلے سے موجود سپورٹس کے فروغ کے اداروں کو ختم کردیا اور پھر سب اداروں نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کر دی ،اب کرکٹرز کہاں سے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے فروغ کے لیے متبادل سٹرکچر بنائے بغیر سسٹم ختم کرنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈپارٹمنٹنل سپورٹس کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کرے اور ہر بڑا ادارہ بیس ،پچیس کھلاڑیوں کو لازمی ملازمت دے۔

اس موقع پر سکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا کہ وہ چودہ برس کی عمر میں آئے اور اگر آج یہاں بیٹھے ہیں تو اپنے ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے۔انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل سپورٹس کی وجہ سے لوگوں کو مستقل ملازمت ملتی ہے ، اب میں سنتاہوں 6 ماہ یا سال کے کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے۔جہانگیرخان نے کہا کہ جب نوکری برقرار نہ رہنے کی تلوار کھلاڑیوں پر لٹکتی ہو تو ایسے میں کون کھیل سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -