وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل گوجرانوالہ کے چیئرمین خالد عزیز لون پر ڈالروں کی برسات

وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل گوجرانوالہ کے چیئرمین خالد عزیز لون پر ڈالروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکایات سیل گوجرانوالہ کے چیئرمین خالد عزیز لون پر ڈالروں کی برسات ہو گئی۔خالد عزیز لون پر دفتر کھلنے کی خوشی میں ڈالر نچھاور کیے گئے، اس موقع پر منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔

وزیر اعلی شکایات سیل ضلع گوجرانوالہ کے چیئرمین خالد عزیز لون نے یونین کونسل سطح پر بھی شکایات سیل قائم کر دئیے ہیں۔خالد عزیز لون گزشتہ رات حیدری روڈ یونین کونسل میں دفتر کا افتتاح کرنے پہنچے تو یو سی چیئرمین نوید خان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خالد عزیز لون پر ڈالر بھی نچھاور کیے گئے، ہوا میں ڈالر اڑتے دیکھ کر نوجوان، بچے، بڑے سبھی ڈالر لوٹنے کی کوشش کرتے رہے۔