جذبہ خیرسگالی ،پاکستان آج مزید 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا

جذبہ خیرسگالی ،پاکستان آج مزید 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا
جذبہ خیرسگالی ،پاکستان آج مزید 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان آج مزید 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا،آج بھارتی ماہی گیروں کی چوتھی اور آخری کھیپ کوملیر جیل سے رہائی ملے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران پاکستان نے 300 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا،آج مزید 60 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہائی ملے گی،بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان بزنس ایکسپریس سے لاہور روانہ کیا جائے گا۔جہاں انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -