”روزنامہ پاکستان “اور انٹرلنک کے اشتراک سے پہچان پاکستان کے نام سے 2روزہ آڈیشن کا آغاز

”روزنامہ پاکستان “اور انٹرلنک کے اشتراک سے پہچان پاکستان کے نام سے 2روزہ ...
”روزنامہ پاکستان “اور انٹرلنک کے اشتراک سے پہچان پاکستان کے نام سے 2روزہ آڈیشن کا آغاز

  

لاہور(حسن عباس زیدی)روزنامہ پاکستان اور انٹرلنک کے اشتراک سے الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم ہال نمبر 2میں گائیکی ،اداکاری،رقص اور موسیقی کے شعبوں کو اپنانے کے شوقین نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو صلاحیتوں کے اظہارکا موقع فراہم کرنے کےلئے ”پہچان پاکستان“کے نام سے دو روزہ آڈیشن کا آغاز کردیاگیا۔گزشتہ روز رات 8بجے تک ہونےوالے آڈیشنز میں سینکڑوں کی تعداد میں لڑکے اور لڑکیوں نے ججز کے سامنے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

علی مجیب شامی اور شہزادہ علی ذوالقرنین نے خصوصی شرکت کی اور نوجوان فنکاروں کے ٹیلنٹ کی بھرپور تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ججز کے فرائض نامور فنکاروں نسیم وکی،عینی طاہرہ،آصف اقبال اور سلیم البیلا نے انجام دیئے جبکہ میزبان شفقت رضا اور سعدیہ انور تھے۔آڈیشنز کے دوران نوجوانوں کا جذبہ قابل دید تھا۔آج ہونےوالے آڈیشنز میں بھی بڑی تعداد میں لڑکے اور لڑکیوں کی شرکت متوقع ہے۔نسیم وکی،عینی طاہرہ،آصف اقبال اور سلیم البیلا کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمیں امید ہے کہ ان نوجوانوں میں سے بہت سارے مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر ملک و قوم کا خوب نام روشن کریں گے۔روزنامہ پاکستان کے اس اقدام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

آڈیشنز میں شرکت کرنے والے لڑکے اور لڑکیوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے پروگرام سے ہمیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا اس پروگرام کے آرگنائزرز نے ہمیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا جو موقع فراہم کیا ہے ہم اس کےلئے ان کے شکر گزار ہیں۔گائیکی کے شعبہ میں طبع آزمائی کرنے والے ولید جمشید،موسیٰ ،روحیل وقاص ،احمد،سلمان،طیب اور شہباز نے کہا کہ ہم اپنی محنت اور لگن سے ثابت کردیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی کام ممکن نہیں روزنامہ پاکستان نے یہ کا م کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

مزید : تفریح