پاکستان میں یکم رمضان یعنی پہلا روزہ کس روز ہونے کا امکان ہے ؟رویت ہلال کمیٹی نے پیشگوئی کر دی

پاکستان میں یکم رمضان یعنی پہلا روزہ کس روز ہونے کا امکان ہے ؟رویت ہلال کمیٹی ...
پاکستان میں یکم رمضان یعنی پہلا روزہ کس روز ہونے کا امکان ہے ؟رویت ہلال کمیٹی نے پیشگوئی کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پیشگوئی کی ہے کہ 5 مئی کو اتوار کے روز ملک میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کے امکانات موجود نہیں ہیں جس کے باعث شعبان کا مہینہ 30 روز کا ہونے کے بعد ختم ہو گا یعنی یکم رمضان 7 مئی کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی ریسر چ کونسل کے سیکریٹری جنرل مفتی اعجاز خالد نے کہاہے کہ ” چاند 19 گھنٹے کا ہونے کے بعد نظر آتاہے جبکہ سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے کے درمیان 40 منٹ وقفہ آتاہے ۔“ انہوں نے کہا رمضان کے چاند کی پیدائش ہفتے اور اتوار کی شب میں تقریبا 3 بج کر 45 منٹ پر ہو گی اور پانچ مئی اتوار کے روز غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریبا 16 گھنٹے سے کم ہو گی جس کے باعث اس کے نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 6 مئی کے روز چاند کی ملک بھر میں عمر تقریبا 38 گھنٹے ہو گی جس کے باعث چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ۔مطلع صاف ہونے پر چاند پاکستان بھر میں زیادہ دیر تک دکھائی دے سکے گا ۔ان کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کے چاند کا باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی ۔

مزید : ماحولیات