جنوبی افریقہ کا پاکستان ویمنزکیخلاف سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان

جنوبی افریقہ کا پاکستان ویمنزکیخلاف سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان
جنوبی افریقہ کا پاکستان ویمنزکیخلاف سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے پاکستان ویمن کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا، سیونی لوس ٹیم کی قیادت کریں گی.

انہیں ریگولر کپتان ڈینی وان نائیکرک کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، نائیکرک بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں، فاسٹ باﺅلر آیابونگا خاکا بھی انجری مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں، 23 سالہ آل راﺅنڈر نونڈو میسو پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، نائب کپتان کلوئی ٹراﺅن کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔

اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان سیونی لوس، کلوئی ٹراﺅن، لیزل لی، اینڈری سٹین، لارا ولورڈت، شبنم اسماعیل، مگنن دو پریز، تومی سیخیونی، مسابتا کلاس، مریزن کیپ، نڈائن ڈی کلیرک، زینٹل مالی، نونڈومیسو اور سینالو جوفتا پر مشتمل ہے۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں اینڈری سٹین اور زینٹل مالی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی ان کی جگہ تزمین برٹز اور موزلین ڈینلز ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔

مزید :

کھیل -