حافظ آباد کا مغوی لاہور سے بازیاب،اغواکارپولیس اہلکارنکلے

حافظ آباد کا مغوی لاہور سے بازیاب،اغواکارپولیس اہلکارنکلے
حافظ آباد کا مغوی لاہور سے بازیاب،اغواکارپولیس اہلکارنکلے

  

لاہور(ویب ڈیسک)پولیس والوں نے حافظ آباد سے نوجوان کو تاوان کیلئے اغوا کر لیا ، مغوی لاہور سے بازیاب ، ایک ملزم اہلکار گرفتار جبکہ افسر فرارہو گئے جن کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق حافظ آباد کے رہائشی عبدالشکور کے 27سالہ بیٹے یاسین کو پولیس اہلکاروں نے اغوا کرلیا تھا ، اغوا کاروں نے یاسین کے والد عبدالشکور سے بذریعہ فون تاوان مانگا تھا۔ اس تمام تر صورتحال پر مغوی نوجوان کے والد عبدالشکور نے دو دن قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کے سامنے پیش ہوکر انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر)مستنصر فیروز کو نوجوان کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ان کو نوجوان کی بازیابی کا ٹاسک دیا۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اغوا کاروں کا سراغ لگا یا اور پولیس اہلکار ارشد جی تھری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا۔ گرفتار ملزم کے انکشاف پر اغوا میں ملوث دیگر اہلکاروں بشمول اے ایس آئی غلام حسین اوراے ایس آئی فہیم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔پولیس کے مطابق دیگر ملزموں کو بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -