گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان
گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

  

اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دروش میں 2، چترال اور میرکھانی میں1ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اورمٹھی میں 45، جیکب آباد، سکھر، موہنجوداڑو اور لاڑکانہ میں 44، رحیم یار خان، روہڑی، حیدرآباد اور ٹنڈو جام میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -ماحولیات -