ڈھرکی: خاتون پولیس اہلکار سے ساتھی اہلکار کی زیادتی کی کوشش

ڈھرکی: خاتون پولیس اہلکار سے ساتھی اہلکار کی زیادتی کی کوشش

گھوٹکی (ویب ڈیسک) ڈھرکی پولیس سٹیشن پر مبینہ طور پر خاتون پولیس اہلکار سے ساتھی اہلکار کی زیادتی کی کوشش۔ پولیس خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ میں اپنے کوارٹر میں موجود تھی کہ نشے میں دھت ایک پولیس اہلکار میرے کوارٹر میں گھس گیا اور اس نے مجھ سے بدتمیزی اور زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر میری جوابی مزاحمت اور شور مچانے پر دیگرپولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور اس طرح میں بچ گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس اہلکار روزینہ پہنور نے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ سے متعلق جب اپنے ڈھرکی اسٹیشن کے ایس ایچ او کو بتایا تو انہوں نے پیسے نکال کر مجھے دے دئیے اور معاملہ کو نااچھالنے کا افسوسناک مشورہ دیا۔ پولیس اہلکار روزینہ اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے سے متعلق ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار کو بھی آگاہ کیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات ڈی ایس پی اوباڑو اظہار لاہوری کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /گھوٹکی